• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے نوجوان، گلبرگ میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے نوجوان جبکہ گلبرگ میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 24 سالہ احسان ولد یامین زخمی ہوگیا ، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ گلبرگ بلاک 13 فیڈرل بی ایریا میں واقع مکان نمبر بی 275 میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کی ، اس دوران ملزمان نے30 سالہ یحییٰ ولد گلزار کو تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جائیداد کا تنازع ہے ، دونوں پارٹیوں کے درمیان گلشن معمار میں ایک پلاٹ کا کافی عرصے سے تنازع چل رہا ہے ، جبکہ زخمی کا کہنا ہے کہ مخالف پارٹی بااثر ہے جس کی وجہ سے اس کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ہے ۔

تازہ ترین