آپ آف لائن ہیں
جمعرات11؍ ربیع الاوّل 1442ھ 29اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اہم سیاسی شخصیات کی ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

سکھر (بیورورپورٹ، چوہدری محمد ارشاد ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایک روزہ دروہ پر آج 21ستمبر کو کراچی سے سکھر پہنچیں گے جہاں سے وہ ضلع گھوٹکی کے علاقے خانگڑھ جائیں گے اور رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش خان مہر کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے، وزیراعلی سندھ کے دورہ گھوٹکی آمد کے موقع پر بعض اہم سیاسی رہنماء اپنے ساتھیوں سمیت وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کے بعد متوقع طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، وزیر اعلی سندھ کابینہ کے دیگر وزراء اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ خانگڑھ میں ظہرانے میں شرکت کے بعد سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار رحیم بخش خان بزدار سے ملاقات کے لیے میرپور ماتھیلو کے علاقے گڑھی چاکر جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید