اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کے لئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کو مشروط صوبائی حیثیت دینے کے لئے آئینی ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد گلگت بلتستان پاکستان کا صوبہ ہوگا۔ اس حوالے سے آئین کے آرٹیکل 1 اور 51 میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جبکہ آرٹیکل 257 اور 258 میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔