واشنگٹن(جنگ نیوز )وائٹ ہاوس انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجے گئے زہر سے بھرے پیکٹ کی بروقت نشاندہی کرکے قتل کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نامعلوم مقام اور شخص کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ Donald Trump کو بھیجے گئے ایک مشکوک پیکٹ کو قبضے میں لیا ہے جس میں ‘ریسین’ نامی زہر کی تصدیق ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے امریکی عہدیداروں نے ’’سی این این‘‘ کو مزید بتایا کہ ایف بی آئی اور سیکریٹ سروس زہریلے مواد ’’ریسین‘‘ سے بھرے پیکٹ سے متعلق تفتیش کر رہی ہیں۔
پیکٹ کے لیب ٹیسٹ سے بھی زہریلے مادے ریسین کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔