• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،کرپشن اور بدعنوانی کے الزام پر تین افسران معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کرپشن اور بد عنوانی کے الزام میں تین افسران کو معطل کر دیاایس بی سی اے کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر/ ڈپٹی ڈائریکٹر(ایکٹنگ چارج)ندیم سرور شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر/ڈپٹی ڈائریکٹر (ایکٹنگ چارج) رفیع رضا اوربلڈنگ انسپکٹرشہزاد آرائیں کو سندھ لوکل گورنمنٹ آفس کو ملنے والی شکا یت پر معطل کیا گیا ہےڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے نےتین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے جس کے چیئرمین ڈائریکٹرنیو کراچی ٹاون صامت علی خان ہونگےجبکہ ارکان میں فرحان قیصر ڈائریکٹر ایدمنسٹریشن اور مشتاق ابراہیم سومروڈائریکٹرریسرچ اینڈریگولیشن شامل ہیں کمیٹی پندرہ دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ایک دوسرے حکمنامے میں گریڈ 19کےڈائریکٹربلڈنگز( ٹیکنیکل)منیر احمدبھمبرو کا تبادلہ کر کے انہیں فوری طور پر لیاری ٹاون میں تعینات کیا گیا ہےایس بی سی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں کسی بھی جگہ ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی اگر کہیں عملہ ملوث ہو تو شہری اس کی اطلاع ادارے کے ٹیلیفون نمبروں پر یا براہ راست ڈائریکٹر جنرل کو کریں۔
تازہ ترین