• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،سولر سسٹم کی بیٹریاں اورفواروں سے 5مشینیں چوری

پشاور ( وقائع نگار )جی ٹی روڈ پر سولر سسٹم سے چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کے بیٹریوں سمیت اہم آلات جبکہ شاہی باغ میں یو ا یس ایڈ کے تعاون سے تیار ہونے والے فواروں سے 5مشینیں چوری کر لی ہے ۔ شاہی باغ میں فواروں سے پانچ مشینیں چوری ہونے کے بعدیو ایس ایڈ کے تعاون سے بنائے جانے والے فواروں پر مٹی ڈال کر اسے ختم کردیا گیا ہے اور اسے چمن کا حصہ بنا دیا گیاہے جی ٹی روڈ پر جناح پارک سے فیملی پارک تک سولر سسٹم سٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں درجنوں سٹریٹ لائٹس سے نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کے بیٹریاں چوری کر لی ہیں جس کے باعث سولر سٹریٹ لائٹس سسٹم ناکارہ ہو گئے ہیں اور جی ٹی روڈ کاآدھا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے جس کے بعد رات کے اوقات کار میں شہریوں اورمسافروں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ اس سے قبل جی ٹی روڈ پر گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر 1کے باہر لگائے گئے اہم آلات بھی چوری کئے گئے تھے تاہم کیپٹل سٹی پولیس اور ٹاؤن ون انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی ہے ۔
تازہ ترین