انڈس ہائی وے خانوٹ کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ، حادثے میں خواتین بچوں سمیت 25 مسافر زخمی ہوگئے ۔
خانوٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ سیہون سے حیدرآبادجارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔
بس میں سوار خواتین بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے ، حادثے کے بعد موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی۔
حادثے کے زخمیوں کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال اور جامشورو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔