بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی چالیسیوں سالگرہ کے موقع پر اپنی زندگی کے گزشتہ برسوں کی عکاسی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
کرینہ کپور نے اپنی چالیسیوں سالگرہ سے ایک دن قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جو بظاہر تو بے رنگ تصویر ہے لیکن اداکارہ کی خوبصورت مُسکراہٹ نے اُس بے رنگ تصویر کو بھی رنگین بنا دیا ہے۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کرینہ کپور نے ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں اُنہوں نے اپنی زندگی کے گزشتہ برسوں کی عکاسی کی۔
کرینہ کپور نے لکھا کہ ’چونکہ میں اپنی زندگی کے چالیسویں سال میں داخل ہوگئی ہوں تو میں ماضی کے اُن لمحوں کی عکاسی کرنا چاہتی ہوں جو میری زندگی کے خاص لمحے تھے۔‘
بھارتی اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ وہ لمحے ہیں میں جن میں مُسکرائی، پیار و محبت بانٹا، معاف کیا، کچھ باتوں کودرگُزر کیا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ مجھے بہت سے لوگوں نے طاقت بھی دی مجھے مضبوط بنایا جس کے لیے میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔‘
اُنہیں نے کہا کہ ’گزشتہ سالوں میں کچھ ٹھیک ہوا، کچھ غلط ہوا، کچھ بہت اچھا ہوا لیکن پھر بھی میری چالیسویں سالگرہ ’بِگ 40‘ ہے۔‘
واضح رہے کہ 21 ستمبر 1980 کو بھارت میں پیدا ہونے والی کرینہ کپور جنہیں ’بیبو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے وہ آج اپنی 40ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
کرینہ کپور نے سال 2000 میں فلم ’ریفیوجی‘ سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا تھا جن کے رواں سال ہی فروری میں بالی ووڈ میں 20 سال مکمل ہوئے۔