• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کا اپنی40ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپورنےاپنی 40ویں سالگرہ کےموقع پراپنی زندگی کےگزشتہ برسوں کی عکاسی کرتےہوئے سوشل میڈیا پرایک پیغام جاری کیا ہے۔ کرینہ کپورنےاپنی 40ویں سالگرہ سےایک دن قبل انسٹاگرام پراپنی ایک تصویرپوسٹ کی جوبظاہرتوبےرنگ تصویرہے لیکن اداکارہ کی خوبصورت مُسکراہٹ نےاُس بےرنگ تصویرکو بھی رنگین بنا دیا ہے۔ تصویرپوسٹ کرتےہوئےکرینہ کپورنےایک پیغام بھی جاری کیا جس میں اُنہوں نےاپنی زندگی کےگزشتہ برسوں کی عکاسی کی۔کرینہ کپورنے لکھا کہ ’چونکہ میں اپنی زندگی کے چالیسویں سال میں داخل ہوگئی ہوں تو میں ماضی کے اُن لمحوں کی عکاسی کرنا چاہتی ہوں جو میری زندگی کے خاص لمحے تھے۔بولی وڈ اسٹار نے لکھا کہ ’یہ وہ لمحے ہیں میں جن میں مُسکرائی،پیارومحبت بانٹا، معاف کیا، کچھ باتوں کودرگُزر کیا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ مجھے بہت سے لوگوں نے طاقت بھی دی مجھے مضبوط بنایا جس کے لیے میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

تازہ ترین