ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 3 برس کے دوران اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالرز خرچ کیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے دفاع میں امریکا نے خود اسرائیل سے زیادہ میزائل انٹرسیپٹرز داغے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا تعلق باہمی فائدے پر مبنی نہیں۔
عباس عراقچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا و اسرائیل کا تعلق ایسا ہے جس میں ایک فریق دوسرے پر غیر متناسب حد تک انحصار کرتا ہے۔