امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے یوکرین کے لیے اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی۔
صدر ٹرمپ کا یہ بیان یوکرین کے صدر زیلنسکی کے اس شکوے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ کہ فوجی استعمال کے لیے اسٹار لنک نظام کے ذریعے فراہم کی جانے والی مختص اسٹار شیلڈ نیٹ ورک کی کنیکٹیویٹی مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی ہے۔
ٹرمپ نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا کہ آیا انہوں نے مسک کو سروس پر عائد پابندیاں اٹھانے کے لیے فون کیا تھا۔
اس بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ مختصر بات یہ ہے کہ ایلون مسک نے اسے بحال کر دیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ اس سے قبل اس بات کی تردید کر چکی ہے کہ اس نے ایلون مسک کی کمپنی کو رسائی محدود کرنے کی ہدایت دی تھی۔