کراچی(اسٹاف رپورٹر)اس بات کے امکانات ہیں کہ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی ملتان میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے ابتدائی رائونڈ کے میچوں میں بھی شرکت کریں گے۔ بابر کی کائونٹی سمرسیٹ اور شاہین کی ٹیم ہمپشائر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے اگلے راونڈ میں کوالی فائی کرنے میں ناکام رہیں۔ آل رائونڈر عماد وسیم کی کائونٹی ناٹنگھم شائر نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی پیر کو لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔ بابر اعظم بھی جلد پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ شاہین آفریدی اور بابر اعظم کوڈ 19 ایس او پیز مکمل کرنے کے بعد قومی ٹی 20 کے بایو سیکیور ببل میں داخل ہوں گے۔ بابر اعظم کو کپتانی کرنا ہے۔