آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آئی پی ایل: رائل چیلنجر بنگلور نے حیدرآباد کو زیر کرلیا

دبئی (جنگ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ کے تیسرے میچ میں پیر کو رائل چیلنجر بنگلور نے سن رائزرز حیدرآباد کو10رنز سے زیر کرلیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 163 رنز اسکور کیے۔دیو دت پیڈیکال56 اور ابراہم ڈیویلیئرز 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویرات کوہلی14جبکہ ایرون فنچ 29رنز اسکور کرسکے۔ جواب میں جونی بیئرسٹو کے 61 رنز کی عمدہ اننگز کے باوجود حیدر آبادکی بیٹنگ لائن153رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ یزویند چاہل نے تین وکٹ لیے، اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اسپورٹس سے مزید