• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرم خان کی قیادت میں پاکستانی وفد کا مالٹا کے یتیم خانہ کا دورہ

مالٹا (شفقت علی رضا ) چیئر مین سوئی یونائیٹڈ کرکٹ کلب مالٹا اور بزنس مین خرم خان نے اپنے وفد کے ساتھ مالٹا کی مختلف آرگنائزیشنزکے ساتھ ساتھ مالٹا کے سب سے بڑے یتیم خانے کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق اس موقع پر سوئی کرکٹ کلب کے کپتان مسعود ملک اور ترجمان انیل قادر بھی موجود تھے ، پاکستانی وفد نے مالٹا کے سابق پرائم منسٹر ڈوم منٹتوف کے بھائی دیانسیان منٹتو ف جنہیں اقوام متحدہ کی طرف سے ’’ فادر آف پیس ‘‘کا ایورڈ بھی مل چکا ہے سے ملاقات کی اور کورونا سے بچاؤ کے لیے انہیں بھی ماسک پیش کئے جو انہوں نے عطیہ کے طور پر رکھ لئے، اس موقع پر ’’ فادر آف پیس‘‘ نے پاکستانی وفد کی آمد یتیموں کا خیال رکھنے اور کورونا سے بچاؤ کے لئے ماسک عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنی نیک تمناوں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں پاکستانی وفد فاطمہ ہاؤس اور سینٹ پیٹرکس اسکول بھی گیا جہاں طالب علموں میں ماسک تقسیم کئے گئے۔مالٹا کی آرگنائزیشنز، اہم شخصیات اور اسکول انتظامیہ نے چیئر مین خرم خان کی قیادت میں آنے والے وفد کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کے جذبہِ خدمت پر بھر پور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
تازہ ترین