• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ فضلیت الرحمٰن کی اہلیہ کراچی میں وفات پاگئیں

بولٹن (نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر کی معروف کاروباری شخصیت آزاد کشمیر لانڈری کیماڑی کراچی کے سرپرست اعلیٰ شیخ رحیم داد مرحوم کی بہو، پاک فوج کے میجر نظر محمد مرحوم کی نواسی، شیخ محمد اسحاق کی صاحبزادی اور لندن سے خلیفہ شیخ ممتاز حسین کے برادر نسبتی شیخ فضلیت الرحمن کی اہلیہ گرین ٹائون کراچی میں انتقال کرگئیں۔ مرحومہ ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے عارضہ میں مبتلا تھیں، صبح بچوں کے ساتھ ناشتہ کرنے کے بعد جسمانی طور پر تکلیف محسوس کی جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر وہاں پہنچنے سے قبل وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ مرحوم کے انتقال کی خبر پاکستان اور کشمیر کی طرح یہاں برطانیہ میں بھی ان کے عزیزواقارب کے علاوہ مرحومہ کے آبائی گائوں کے لوگوں نے بھی انتہائی دکھ اور صدمے سے سنی، مرحومہ کی نماز جنازہ گرین ٹائون کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی جس میں پنجاب اور آزاد کشمیر سے مرحومہ کے عزیزواقارب اور آبائی گائوں کے افراد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحومہ کو عظیم پورہ کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحومہ انتہائی ملنسار دین دار اور صوم و صلوۃ کی پابند خاتون تھیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ درپردہ طور پر سفید پوش افراد کی مدد کرتے ہوئے گزارا،ان کی ناگہانی موت پر وہ نہ صرف افسردہ ہیں بلکہ مرحومہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مرحومہ کے اچانک انتقال پر برطانیہ کے مختلف شہروں میں آباد ان کے عزیزواقارب کے علاوہ آبائی گائوں کے افراد نے انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ تعزیت کرنے والوں میں سالار ممتاز چشتی، کنزرویٹو مسلم فورم نارتھ ویسٹ کے چیئرمین راجہ محمد ادریس، مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق صدر چوہدری بشیر رٹوی، مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ جلیل الرحمن، پی پی پی بولٹن کے صدر چوہدری ندیم اقبال سمیلہ، برمنگھم سے شیخ مشتاق حسین، شیخ فیض الرحمن، بریڈ فورڈ سے شیخ طالب حسین زرگر، چوہدری محمد بشارت، راجہ اشتیاق احمد، شیخ محمد بشیر، شیخ محمد لطیف، بلیک برن سے پی پی پی کے سابق وزیر ثالث رضا کیانی، راجہ عظمت خان ،لندن سے شیخ شبیر حسین، اجمل خان، شیخ سلیم محی الدین ایڈووکیٹ، راجہ عبدالمجید، چوہدری قربان، چوہدری محمد ریاست، بابو نذیر احمد، ارشد جاوید جنجوعہ، شیخ یاسر وسیم اور دیگر شامل ہیں۔ 
تازہ ترین