• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے مظاہروں کی حمایت کریں گے، کشمیر کوآرڈی نیشن کمیٹی

برمنگھم (آصف محمودبراہٹلوی) تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے برطانیہ میں کوئی بھی آزادی مارچ، جلسہ جلوس ہو آل پارٹیز کشمیر کوآرڈی نیشن کمیٹی مکمل حمایت کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی صدر چوہدری محمد عظیم، سرپرست اعلیٰ مفتی فضل احمد قادری، جنرل سیکرٹری راجہ امجد خان، جوائنٹ سیکرٹری صاحبزادہ فاروق القادری، نائب صدر چوہدری محمد حنیف، ایڈوائزر چوہدری خادم حسین، خزانچی چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ، راجہ اسحٰق صابر، ویمن ونگچیئرپرسن محترمہ بلقیس صابر، سینئر نائب صدر چوہدری شاہ نواز،حاجی بشیر آرائیں، چوہدری منظور حسین گافا، سردار اخلاق، راجہ فہیم کیانی، سابق سپریم ہیڈ محمد غالب اور دیگر نے کیا کشمیر کے حوالے سے کشمیر ریلی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
تازہ ترین