• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

APC جیسے حربوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، فیصل جاوید

APC جیسے حربوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، فیصل جاوید 


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو’’ جیوپاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ۔حکومت اور وزیراعظم کبھی اے پی سی جیسے حربوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے اپوزیشن کی کرپشن ایک جیسی ہے یہ ایک جگہ ہی اچھے لگتے ہیں ،ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ نوازشریف نے آئین کی بحالی کی بات کی اس پر کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے،تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ اپوزیشن حکومت پر دبائو بڑھا رہی ہے۔رہنماتحریک انصاف فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں کرپٹ ٹولا ایک میز پر بیٹھا ہوا تھا ۔وزیراعظم آگاہ کر چکے تھے کہ جب وہ کرپٹ مافیا پرہاتھ ڈالیں گے تو شورضرور ہوگا ۔اپوزیشن کی کرپشن ،منی لانڈرنگ ایک جیسی ہے یہ ایک جگہ ہی اچھے لگتے ہیں۔مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کو پیش کش کی کہ ہمیں این آر او دیدیں ہمارے مقدمات ختم کردیں لیکن وزیراعظم نے اپوزیشن کی پیش کش ٹھکرادی ۔حزب اختلاف کو اینٹی منی لانڈرنگ بل کی بھی تکلیف ہے کیوں کہ منی لانڈرنگ ان کا کاروبار ہے وزیراعظم کاموٴقف ہے کہ حکومت کیا اگر کرپٹ مافیا کیخلاف لڑتے ہوئے جان بھی چلی جائے تو کوئی مسئلہ کی بات نہیں ہے ۔

تازہ ترین