لاہور(نمائندہ جنگ ) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر دی، شہباز شریف کے وکیل آج بھی دلائل دیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی تو شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ابھی تک کچھ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی بتایا گیا کہ کن وجوہات پر نیب کو گرفتاری ضروری ہے۔ وکیل کے مطابق درجنوں والیم پر مشتمل ریفرنس بنایا گیا، مقدمہ جس نہج پر ہے پراسکیوشن کی گرفتاری کیلئے استدعا کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔