کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے بلدیہ اتحاد ٹائون میں ذہنی معذور خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق کیس میں گرفتار ملزم فیصل کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، عدالت میں گرفتار ملزم فیصل کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے پیش کیا ، عدالت نے مفرور ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ متاثرہ خاتون کا بیان فیملی کورٹ میں ریکارڈ کروایا جائے۔