• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر پیش، وزیراعظم کو بتائیں شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

وزیراعظم کو بتائیں شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کو اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 3ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ یہاں ہر کوئی اشرافیہ کی خدمت کر رہا ہے ، ایلیٹ کلچر اب ختم ہونا چاہیے، ریاست کا عام لوگوں کیلئے ہونا ضروری ہے ،وزیر اعظم کو بتائیں کہ عام شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ، وزیراعظم کے نوٹس میں جب بھی کوئی بات لائی گئی تو معاملہ حل ہوا ہے۔ 

گزشتہ روز چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ ایس ای سی پی کے لاپتا افسر ساجد گوندل بازیاب ہو گئے ہیں اور مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرا دیا ہے مگر ابھی تک یہ پتہ نہیں چلایا جا سکا کہ اغوا کرنے والے لوگ کون تھے؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ یہ تفتیش کا معاملہ ہے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ 

چیف جسٹس نے مشیر داخلہ کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ نے آئی جی پولیس کی رپورٹ دیکھی ہوگی جو بہت خوفناک ہے۔ پولیس تفتیش کا معیار انتہائی ناقص ہے۔ ملزمان کی بریت ناقص تفتیش کے باعث ہوتی ہے اور ذمہ داری عدالتوں پر آتی ہے۔

تازہ ترین