• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ایرانی شخصیات و اداروں پر پابندیاں، ڈالر سوا 2 لاکھ ریال کا ہوگیا

واشنگٹن،تہران (خبرایجنسی) امریکا نے پیر سے ونیزویلا کے صدر ماڈورو اور ایران کے جوہری ، میزائل اور روایتی ہتھیاروں کے پروگراموں سے وابستہ دو درجن سے زائد افراد اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا،امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ریال کی قیمت انتہائی گرگئی،ایک امریکی ڈالر دو لاکھ 27ہزار پانچ سو ریال تک جا پہنچا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے ایک سینئر عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دعویٰ کیا کہ ایران نے اتنی مقدار میں جوہری مواد تیار کر لیا جس سے اس سال کے اختتام تک وہ ایک جوہری بم تیار کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس نے شمالی کوریا کے ساتھ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے پروگرام میں دوطرفہ تعاون بھی بحال کردیا ہے لیکن انھوں نے ان دونوں دعووں کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔

تازہ ترین