• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناکی نئی لہر،عراق نےاربعین کیلئے پی آئی اےکی پروازوں کااجازت نامہ منسوخ کردیا

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) کورونا کی نئی لہر کے باعث عراق نے اربعین کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ بکنگ کرنیوالےبغیرکسی کٹوتی کے ریفنڈ حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی حکومت کی جانب سے اربعین پر نجف اور کربلا میں رش کو روکنے اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے ضمن میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی 27 ستمبر سے خصوصی پروازیں ملتوی کی جارہی ہیں ، ‎مہمانوں کو پیش آنے والی دشواری کیلئے معذرت خواہ ہیں۔

تازہ ترین