• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپیگنڈہ کے باوجود نواز شریف کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے، رانا ثناء

پراپیگنڈہ کے باوجود نواز شریف کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے، رانا ثناء 


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومتی پراپیگنڈہ کے باوجود نواز شریف کی عوام میں مقبولیت بڑھتی جارہی ہے،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، پلوشہ خان نے کہا کہ اسد عمر کہہ رہے تھے کہ کس منہ سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں اسی منہ سے مانگ رہے ہیں جس منہ سے آپ مانگ رہے تھے،ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف نے جو تقریر کی ہے اس میں غلط بات کون سی ہے،رہنما تحریک انصاف،سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آپ نے بہت اچھی اے پی سی کی ہے اس کو ہم نے بہت انجوائے کیا ہے۔ ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف پچھلے چار سال سے زہریلا پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، تمام تر حکومتی پراپیگنڈہ کے باوجود نواز شریف کی عوام میں مقبولیت بڑھتی جارہی ہے، آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان ہوتے ہی سب کا پہلا سوال تھا کہ کیا مریم نواز شرکت کریں گی، لوگ سمجھتے ہیں کہ مریم نواز ،نواز شریف کی لائن کو زیادہ لے کر چلتی ہیں اور نواز شریف کا تسلسل ہیں، نواز شریف کے خطاب سے آل پارٹیز کانفرنس زمین سے آسمان پر چلی گئی، نواز شریف ٹوئٹر پر آئے تو وہاں بے مثال رجحان دیکھا گیا، لوگوں نے بہت بے چینی سے اے پی سی میں نواز شریف کے خطاب کا انتظار کیا، عوام آج بھی اپنے مسائل کا حل نواز شریف کی ذات میں دیکھتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ نواز شریف نے اے پی سی میں الفاظ کا بہت مناسب چناؤ کیا، وزراء کی فوج ظفرموج نواز شریف کی باتوں کو اپنے معنی پہنارہی ہے، نواز شریف کی بات سادہ ہے کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت سب اداروں کو اپنی آئینی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے، پاکستان میں اداروں نے بار بار اپنی آئینی حدود سے تجاوز کیا ہے

تازہ ترین