• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وڈیو بیان میں اسلحے کی نمائش، فیاض الحسن چوہان پر مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کیا جائے،حسن مرتضیٰ

لاہور(نمائندہ جنگ)پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ وڈیو بیان میں اسلحے کی نمائش کرنے پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ، انھوں نے کہا کہ اگر کوئی عام شہری اسلحہ کی نمائش کرے تو پکڑ لیا جاتا ہے ، اس وزیر کو بھی فوری طور پر گرفتار کیا جائے، ایک وزیر کا دہشتگردوں کی طرح وڈیو بیان میں اسلحہ دکھانا سنگین معاملہ ہے، انتقام میں اندھے ہو کر اسلحہ سے ڈرا رہے ہیں۔
تازہ ترین