• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی، فروٹ کے من مانے نرخ، سرکار کے مقابلے میں دو گنا تک قیمتیں

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سبزی و فروٹ فروشوں نے مارکیٹ کمیٹی کے نر خوں پر فروخت سے انکار کر دیا اور من مانی قیمتیں وصول کرنا اپنا حق سمجھنے لگے۔ کئی سبزیا ں اور فروٹ دوگنی قیمت تک پر بھی فروخت سے بھی گریز نہیں کیا جاتا ۔ان کا کہنا ہےکہ نرخ جاری کرنے والے گھر بیٹھ کر قیمتیں جاری کر دیتے ہیں ہمیں جن قیمتوں پر سبزی و فروٹ فروخت کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے ان نرخو ں پر سبزی منڈی میں بھی اشیا ء نہیں ملتیں۔ مارکیٹ کمیٹی نے ضلع بھر کیلئے آلو66/57 روپے فی کلو،پیاز 65/52روپے،ٹما ٹر 91/81 روپے،ادرک 625/590 روپے ،لیموں 148/120 روپے، لہسن چائنہ 162/155 ،کدو 84/77 روپے، فراشبین 102/82 روپے ،بھنڈی 48/36 روپے،بینگن 30/28روپے ،مٹر 180/150،ٹینڈا 110/98روپے ،کھیرا 73/66 روپے ،شملہ مرچ 137/125 روپے سبز مر چ 53/48 روپے ،پھول گو بھی 84/72 روپے، پالک 29/26روپے،شلجم 80/68 روپے، ما ڑو 72/52 روپے،مولی 46/41 روپے،گا جر 125/110 روپے ،کریلا 79/70 روپے،سبز توری 36/26 روپے اروی 79/70روپے، انڈے139 روپے فی درجن ،مر غی شیور 160 روپے ،سیب گاجا 80/73 روپے،سیب گو لڈن 82/66 روپے ،کیلا پاکستا نی 79/62 روپے ،کیلا پاکستانی دوم 44/38،انگور گولا 125/99 روپے،انگور سندر خانی 235/184 روپے،ناشپاتی 70/57 روپے ،آڑو234/135 روپے،امرود 60/51روپے،آم نواب پوری 147/125 روپے،آم چونسہ کالا 82/71 روپے فی کلو اور میٹھا 110/82 روپے فی در جن مقرر کی گئی تھی۔
تازہ ترین