• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجیدہ فکرشخصیات کو امن کیلئےآگے آنا ہوگا، ساجدنقوی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں ہوتیں، استعماری قوتیں اپنے مقاصد کے حصول کےلئے ریاستوں کو ریاستوں سے اور عوام کو عوام سے لڑانے کی سازشیں کرتی ہیں ،سنجیدہ فکر شخصیات کو بھی امن کےلئے آگے آنا ہوگا۔ امت مسلمہ کو سمجھنا ہوگا کہ ایک کے بعد دوسرا ملک اس سازش کا شکار ہورہاہے، جن ممالک کے پاس وسائل ہیں انہیں بیرونی جارحیت پر آمادہ کیا جاتاہے اور جو ممالک ترقی پذیر ہیں وہاں داخلی عدم استحکام پیدا کرنے سازشیں کی جاتی ہیں، دنیا کے پائیدار امن کےلئے مسئلہ کشمیر وفلسطین کا حل عوامی امنگوں کے مطابق ضروری ہے۔
تازہ ترین