• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے سکھوں کوبابا گرونانک کی برسی میں شرکت سے روک دیا


بھارت کی جانب سے سکھ زائرین کو کرتار پور میں بابا گرونانک کی برسی میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی۔

کرتار پور میں بابا گرونانک کی تقریبات گزشتہ تین دن سے جاری ہیں جس کا کل آخری روز ہے، سرحد کے اُس پار بھارت نے پاکستانی حکومت کی جانب سے کی گئی زبانی درخواست پر بھی سکھ زائرین کو کرتار پور میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔

بابا گرونانک کی برسی سے متعلق جاری تقریبات کے موقع پر مینیجنگ کمیٹی نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا  اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ان کو ہیرو قرار دیا ہے۔

دوسری جانب دو دن پہلے چودہ امریکی سینیٹرز کی جانب سے بھارت کو سی پی سی جو امریکی حکومت کی اصطلاح ہے اور یہ ان ممالک کے لیے استعمال ہوتی ہے جو مذہبی آزادی کے حوالے سے بدترین مجرم سمجھے جاتے ہیں، اس حوالے سے دس ریپبلیکن سینیٹرز اور چار ڈیموکریٹک سینیٹرز نے باہمی طور پر دستخط شدہ خط اس ماہ سیکرٹری پمپیو کو بھیجا ہے۔

تازہ ترین