• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کورونا کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کا فیصلہ


پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع سول سیکرٹریٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے ساتھ پنجاب کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات بھی ملتوی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کب کرائے جائیں؟ اس حوالے سے ستمبر کے بعد 6 ہفتوں کی رپورٹ میں کورونا کیسز کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق پی پی 51 اور این اے 75 کے ضمنی انتخابات بھی اس دوران نہ کرانے کی سفارشات ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کے لیے پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا۔

خط میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کے اجراء کے لیے کورونا وائرس کی صورتحال پر رائے مانگی گئی تھی۔

تازہ ترین