• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کی توجہ مکمل طور پر ملکی دفاع پر مرکوز ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کی مکمل توجہ ملکی دفاع پر مرکوز ہے، پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا جہاں جدید ترین صلاحیتوں کے حامل ٹینک ’وی ٹی فور‘ کی جنگی مہارت کا معائنہ کیا۔

چائنیز اویجن کے تھرڈ جنریشن مین بیٹل ٹینک وی ٹی فور کو اسٹرائیک فارمیشنز میں شمولیت کے بعد دشمن پر حملوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

آرمر پروٹیکشن، فائر پاور اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ’ وی ٹی فور‘ کا موازنہ دنیا میں کسی بھی جدید ٹینک سے کیا جا سکتا ہے۔

وی ٹی فور آرمڈ کور میں الخالدون کی بعد ایک اور اضافہ ہے۔

اس موقع پر افسران اور جوانوں سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے وی ٹی فور ٹینک کی کارکرگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج خطے میں ابھرتے ہوئے چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہے، ہماری اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر مکمل توجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری توجہ مکمل طور ملکی دفاع پر مرکوز ہے، پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، آپریشنل تیاریوں اور جدید جنگی چیلنجز کے حوالے سے جوانوں کی اعلیٰ تربیت کے معیار کو بھی سراہا۔

تازہ ترین