• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کے مداحوں میں ریتک روشن کا اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے مداحوں کی فہرست میں بولی وڈ اداکار ریتک روشن کا بھی اضافہ ہوگیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرریتک روشن نے ماہرہ خان کو فالو کرنا شروع کردیا۔ماہرہ خان بولی وڈ میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں اداکاری کرچکی ہیں جس کے بعد بھارت میں ان کے مداحوں کی تعداد کافی بڑھ گئی تھی۔بولی وڈ اداکارریتک روشن انسٹاگرام پر 170 لوگوں کو فالو کر رہے ہیں جن میں اب پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہوگئی ہیں۔بولی وڈ اداکارریتک روشن کے انسٹاگرام پرمداحوں کی تعداد 32.2 ملین یعنی تین کروڑ 22 لاکھ ہے۔دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان کا شماربھی پاکستان کی ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں میں تیسرے نمبر پر ہیں اور اس وقت ان کے ملین یعنی 66 لاکھ لوگ انسٹاگرام پر فالوورز ہیں۔

تازہ ترین