• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ جنوبی افریقا، پاکستان سے سیریز کیلئے نئی ونڈو کا متلاشی

کرکٹ جنوبی افریقا، پاکستان سے سیریز کیلئے نئی ونڈو کا متلاشی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ جنوبی افریقا، پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے نئی ونڈو نکالنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس وقت ملتوی شدہ سیریز کے حوالے سے کام جاری ہے ۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی کئی سیریز کا شیڈول متاثر ہوا ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں ماہ مختصر سیریز کے لیے جنوبی افریقا کا دورہ کرنا تھا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقا میں کرکٹ کی سرگرمیاں شروع نہیں ہو سکی ہیں اس لئے جنوبی افریقا کے متعدد کرکٹرز بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں ۔

تازہ ترین