• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کے درمیان ٹکراؤ سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچے گا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال میں بعض اہم اداروں پر الزام تراشی ملک کے مفاد میں نہیں، انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکرائو سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچے گا ، ادارے ملک کی آنکھ، ناک اور کان ہیں، انہوں نے کہا کہ اس ادارے پر جو ملک کا سب سے اہم اور اس کی سلامتی کا ضامن ہے اس کے خلاف تنقید انتہائی افسوس ناک عمل ہے۔

تازہ ترین