• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، مولانا فضل الرحمٰن بھی نیب طلب

آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، مولانا فضل الرحمٰن بھی نیب طلب


پشاور(نمائندہ جنگ) نیب خیبرپختونخوا نے جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف انکوائری شروع کردی ہے۔ نیب نے آمدن سے زائد اثاثے کے کیس میں سربراہ جے یو آئی مولانا فصل الرحمٰن کو طلب کرلیا. ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کو یکم اکتوبر کو حیات آباد میں واقع نیب آفس میں پیش ہونے کا نوٹس بھی جاری کیا گیاہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس کیس میں شواہد اور معلومات ہیں، نیب میں پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین