• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پر پائپ لائن پھٹ گئی، شہریوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنیکی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، منگل کی رات اچانک بجلی بند ہونے کے باعث فراہمی آب کی لائن پھٹ گئی ،ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ نے کہا کہ بجلی بحال ہوتے ہی متبادل لائنوں سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی جبکہ متاثرہ لائن کی فوری مرمت کی ہدایات جاری کردی ہیں بھاری مشینری ومطلوبہ عملہ روانہ کردیا گیا ہے شہری پانی کفایت اور احتیاط سے استعمال کریں۔
تازہ ترین