آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مسیحیت اور اسلام امن کے داعی ہیں‘جوزف ارشد

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) آرچ بشپ راولپنڈی اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا ہے کہ امن کے قیام سے دنیا جنت نظیر بن سکتی ہے۔ مسیحیت اور اسلام محبت اور امن کے داعی ہیں۔ پرامن مسیحیوں نے ملک میں امن کیلئے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی ادا کرتے رہیں گے۔وہ جڑواں شہروں کی مسیحی برادری کے زیراہتمام عالمی یوم امن پر سینٹ جوزف چرچ میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرفادر آصف چوہان، فادر کامران ڈینیل، فادر سرفارز سائمن، فادر سلویسٹر، ناصر ولیم، فادر مختار سمیت مسیحی مذہبی راہنما موجود تھے۔ آرچ بشپ نے گرجا گھروں کے سربراہان اور مسیحی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

اسلام آباد سے مزید