• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے‘نعیم بازئی

کوئٹہ(پ ر)وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی حاجی فیض اللہ خان اچکزئی غازی آباد بلیلی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملک عثمان اچکزئی، حاجی محمد آصف کاکڑ، ملک زادہ اجمل خان بازئی، ملک منیر خان بازئی، ضیاء الحق کاکڑ، عبدالمالک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علاقہ عمائدین نے ملک نعیم بازئی کو مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی مشیر نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں سڑکوں کی تعمیر، بجلی کے ٹرانسفارمر کی تنصیب، سیوریج لائن، بچیوں کے اسکول سمیت دیگر منصوبوںپر فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ اس سے پہلے صوبائی مشیرکا کلی حاجی فیض اللہ بلیلی پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا گیا بچوں نے پھول جبکہ قبائلی معتبرین نے انہیں روایتی پگڑی پہنائی۔
تازہ ترین