• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)پختون سٹوڈنتس فیڈریشن جامعہ پشاور کے عہدیداران نے اپنے مطالبات کے حق میں جامعہ پشاور سے جمرود روڈ تک احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے یونیورسٹی کے باہر مین روڈ پر کچھ وقت کیلئے سڑک کو بند کر کے احتجاج ریکارڈد کروایا اور پھر وائس چانسلرآفس کے سامنے گراونڈ میں ڈھول کی تاپ پر احتجاج کیا ۔مظاہرے میں پیپل سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پشاور کے چند عہدیداران نے بھی شرکت کی اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ جامعہ میں ان لائن کلاسز کو بند کر کے ریگولر کلاسز کا اجراء کیا جائے۔ جامعہ کے ہوسٹلز جلد از جلد کھول دئے جائیں ،سمیسٹر فیس اور ہاسٹل فیس کو ائندہ سمیسٹر میں ایڈجسٹ کیا جائے جبکہ ایم فل اور PHD سٹوڈنٹس کے طلبا کو ریسرچ کیلئے ایکسٹینشن دی جائے ا بعد ازاں احتجاجی طلبہ کی وفد نے رجسٹرار جامعہ پشاور اور پروسٹ سے ملاقات کی رجسٹرار نے آن لائن کلاسز ختم کر کے مرحل وار جامعہ کھولنے سمیت فیس ایڈجسمنٹ کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد طلباء پر امن طور پر منتشر ہوئے ۔
تازہ ترین