• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورۂ انگلینڈ رپورٹس کی روشنی میں اطمینان بخش قرار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کو مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی رپورٹس کی روشنی میں اطمینان بخش قرار دیا گیا ہے ، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کوچز اور کھلاڑیوں کی رپورٹس کی روشنی میں حتمی رپورٹ تیار کرے گا۔

ذرائع کے مطابق دورۂ انگلینڈ کی رپورٹس مینجر، کوچز اور کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو بھجوانے کے بعد اب رپورٹس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے سپرد کر دی گئی ہیں۔


این ایچ پی سی رپورٹس کا جائزہ لے کر مینجمنٹ کے اراکین اور کھلاڑیوں کی رپورٹ مرتب کرے گا جس کی روشنی میں پی سی بی عمل در آمد کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دورۂ انگلینڈ کی رپورٹس سے مطمئن ہے جہاں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیاں نہیں ہوئیں ، مشکل حالات میں مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کے درمیان قابل ستائش ہم آہنگی رہی۔

تازہ ترین