• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان


پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے جلد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دروہ پاکستان کی امید ظاہر کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ کے میزبان حامد میر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے۔

انھوں نے کہا کہ بہت جلد پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں ہونے کی امید ہے۔

کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ برٹش ایئرویز کی لندن لاہور پرواز اگلے ہفتے سے شروع ہو رہی ہیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث بند ورجن ایئرویز بھی رواں سال کے آخر تک اپنی پروازیں شروع کرے گی۔

تازہ ترین