• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی وی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے ہیئر اسٹائل میں تبدیلی لاتے ہوئے انہیں نیا رنگ بھی دے دیا، جس نے اُن کی خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی اسٹوریز میں اپنی نئی لُک کی تصویریں شیئر کیں اور اپنی پالتو بلی کو اٹھائے ایک پوسٹ بھی کی۔

پالتو بلی کے ساتھ برگنڈی بالوں میں شیئر کی جانے والی تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔


اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں معروف امریکی سنگر کیٹی پیری کے گانے ’وائڈ اویک‘ کا انتخاب کیا جو مارچ 2012 میں ریلیز ہونے والے اسٹوڈیو البم ’ٹین ایج ڈریم‘ میں شامل ہے۔

اپنی پوسٹ میں علیزے نے پالتو بلی جیری  سے اظہار محبت بھی کیا۔

علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

حال ہی میں نشر کئے جانے والے ڈرامے ’عہد وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پزیرائی ملی۔

تازہ ترین