• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ زمبابوے نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کر دی، مہمان ٹیم اکتوبر نومبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے تین ون ڈے میچز 30ا کتوبر، یکم نومبر اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے، یہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

دونوں ٹیموں  کے درمیان سیریز کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز 7، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے، سیریز کے لیے زمبابوے نے ابتدائی طور پر 25 کھلاڑیوں کا کیمپ میں طلب کر لیا ہے۔


دوسری جانب پی سی بی اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی پلاننگ کررہا ہے ، کوچز ینگ بلڈ کو موقع دینے پر متفق ہیں البتہ کس کھلاڑی کو کس فارمیٹ میں کھلانا ہے اس کی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے

ذرائع کے مطابق سیریز کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،‏ نیشنل ٹی 20 کےپرفارمرزکو بھی زمبابوے کےخلاف سیریز کیلئے منتخب کیا جائیگا۔

ذرائع ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ‏ زمبابوے سخت حریف نہیں، جونئیر کھلاڑیوں کو آزمانے کا اچھا موقع ہے، پاکستان ٹیم کا کوچنگ اسٹاف بھی کھلاڑیوں کے بارے میں رائے دے گا۔

تازہ ترین