وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 18360 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 408 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1274684 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں صوبے میں اب تک 134845 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ آج کورونا کے مزید 154 مریض صحتیاب ہوگئے، اس طرح اب تک 128964 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح اب تک صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2471 ہوگئی ہے، اس وقت 3410 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 3120 مریض گھروں اور 5 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 285 مریض زیرعلاج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ 146 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کورونا کے 17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج سندھ بھر میں سامنے آنے والے 408 کورونا کیسز میں 184 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع جنوبی 62، ضلع شرقی 37، ضلع وسطی 33، ضلع کورنگی 33، ضلع ملیر 12 اور ضلع غربی میں 7 کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں نئے مریضوں کی تعداد کچھ اس طرح ہے۔ بدین 31، لاڑکانہ 6، گھوٹکی 4، مٹیاری 3 ، حیدرآباد، جامشورو، میرپورخاص اور سانگھڑ میں 2-2، شکارپور 2، سجاول 2، عمرکوٹ 2 اور دادو میں1کیس سامنے آیا ہے۔