• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولی وڈ منشیات کیس، دیپکا، شردھا ،سارہ علی خان اور راکول پریت طلب

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں منشیات کے پہلو کی تفتیش کے دوران اداکارہ دپیکا پڈکون، سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ بھارت کا نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں سامنے آنے والے منشیات کے پہلو کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ اس سلسلے میں سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی اور ان کے بھائی شووک چکروتی کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ اداکارہ ریا چکروتی سے تحقیقات کے دوران اداکارہ دپیکا پڈکون، شردھا کپور، سارہ علی خان اور راکول پریت سنگھ کے نام بھی سامنے آئے تھے۔بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق بدھ کے روزاین سی بی نے مذکورہ بالا چاروں اداکاراؤں کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ اداکارہ دپیکا پڈکون کو 25 جبکہ سارہ علی خان اور شردھا کپور کو 26 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔گزشتہ روز نیشنل نارکوٹکس بیورو نے دپیکا پڈوکان کی منیجر کرشمہ پرکاش کو سمن جاری کیا تھا اور امکان ظاہر کیا تھا کہ اداکارہ دپیکا کو بھی سمن جاری کیا جا سکتا ہے کہ کیوں کرشمہ کی منشیات سے متعلق چیٹ میں حرف ’’ ڈی‘‘ استعمال ہوا ہے جو دپیکا ہوسکتی ہیں۔

تازہ ترین