واشنگٹن (اے ایف پی) ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کہا ہے کہ وہ کورونا ویکسین کے دو کامیاب تجربوں کے بعد اب آخری اور تیسرے اسٹیج کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں،یہ تجربے امریکا اور دیگر ملکوں کی 200 سائٹس پر 60 ہزار رضاکاروں کے ذریعے کئے جائیں گے ان تجربوں میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ بھی مالی امداد دے رہی ہے۔