لاہور (آئی این پی ) پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سول سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ستمبر کے بعد کورونا کیسز کے بارے میں 6ہفتوں کی رپورٹ کاجائزہ لینے کے بعد بلدیاتی الیکشن کرانےکا فیصلہ کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے ایک ایک حلقے میں ضمنی انتخابات بھی ملتوی کردیئے جائینگے جن میں پی پی 51اور این اے 75کے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔