• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی 69 سالگرہ مریم، حمزہ شہباز کی مبارکباد

شہباز شریف کی 69 سالگرہ مریم، حمزہ شہباز کی مبارکباد


لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرو قائد حزب اختلاف شہباز شریف 69برس کے ہو گئے ۔ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی سالگرہ کی تقریب کی مناسبت سے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ سمیت ملک کے مختلف مقامات پر کیک کاٹنے کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ رہنمائوں اورکارکنان کی جانب سے شہباز شریف کی درازی عمر کی دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر نواز شریف کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعائیں کی گئیں۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی اپنے چچا شہباز شریف کو ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباددی جبکہ حمزہ حمزہ شہباز شریف کے ٹوئٹر اکائونٹ پر بھی شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

تازہ ترین