آپ آف لائن ہیں
منگل 2ربیع الاول 1442ھ20؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میں پاکستانی صیہونی ہوں، یہودی برادری کے رکن کا انٹرویو

کراچی (نیوز ڈیسک) چھوٹی سی یہودی برادی کے رکن کا ایک غیر معمولی انٹریو میں کہنا ہے کہ وہ پاکستانی صیہونی ہیں۔ فیشل خالد، جنہوں نے گزشتہ سال تاریخ رقم کی جب پاکستانی حکومت نے انہیں اسرائیل جانے کی اجازت دی، کا کہنا ہے کہ وہ ’جوڑی دار اقوام‘ اسرائیل اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں فیشل کا کہنا تھا کہ وہ 99 فیصد افراد کو اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتے جن سے ان کا ملنا جلنا ہوتا ہے۔ اور جب وہ صیہونیوں کی چھوٹی سی گول ٹوپی پہنتے ہیں تو وہ اسے بیس بال کی ٹوپی کے نیچے چھپا لیتے ہیں۔ خالد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہودی مخالف مختلف درجے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کنیسہ (یہودیوں کی عبادت گاہ) کو فسادات کے دوران جلا دیا گیا تھا جو 1948 میں اسرائیل بننے کے بعد پھوٹ پڑ ےتھے۔

اہم خبریں سے مزید