• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی سے متاثر نہ ہونیوالی گندم کاشت کیجائے‘ فخر امام

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام برائے "گندم کی پیداوار میں اضافہ و فروغ"کا بنیادی مقصد گندم کی کاشت کے لئے نئی اقسام کا متعارف کرانا اور بیماریوں سے پاک گندم کی پیداوار کا فروغ دیناہے ۔گندم کی ان نئی اقسام کی کاشت کو یقینی بنایا جائے جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر نہ ہوں نیز گندم کی بوائی کے لئے ڈرلنگ کے طریقہ کار کا استعمال، کھادوں کا مناسب استعمال، بیج کی مناسب مقداریقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سید فخر امام، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں منعقد ہونے والے گندم کی منصوبہ بندی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان ، چیئر مین پی اے آر سی نے اس موقع پر کہا کہ کووڈ19-کے بحران کی موجودگی کے باوجود پاکستان نے گندم کے بحران پر خاموشی اختیار نہیں کی کیونکہ یہ لوگوں کی ایک بنیادی ضرورت ہے ۔ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے اب تک گندم کی 18نئی اقسام متعارف کرائی ہیں ڈاکٹر غلام محمد علی، ممبر (علوم نباتات) پی اے آرسی نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی حالات، جدید ٹیکنالوجی اور گندم کی فصل پر حالیہ دبائو یہ صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ بیماریوں سے پاک گندم کی متنوع اقسام پر زور دیا جائے ۔ سید شمیم السبطین شاہ، ڈائریکٹر جنرل قومی زرعی تحقیقاتی مرکز نے اس موقع پر کہا کہ تیز رفتار بڑھتی ہوئی آبادی گندم کی ممکنہ ضروریات کو پورا کرنے میں رکاوٹ ہےنیشنل کوآرڈینیٹر ، ڈاکٹر عتیق الرحمن رتو نے گندم کی منصوبہ بندی کے سالانہ اجلاس کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
تازہ ترین