• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹ بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی میں منتقل کرنا ضروری ہوگیا ،سیکرٹری ماحولیات

کوئٹہ (خ ن)صوبائی سیکرٹری ادارہ تحفظ ماحولیات عبدالصبور کاکڑ نے اینٹ بھٹہ ایسوی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے آنے والے منصوبوں میں اینٹ بھٹوں کی نئی ٹیکنالوجی زک زیک میں منتقل کرنا ضروری ہوگیا ہے جس سے بلوچستان کے مختلف شہرئوں میں اینٹ بھٹوںپر زیک زیک ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام ہو رہا ہے اس ٹیکنالوجی زک زیک کے آنے سے بھٹوں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ آلودگی کو بھی قابو رکھنا ہوگیا ہے سردیاں آتے ہی ر ہائشی علاقوں، آبادی اور ہائی وئے پر آلودگی اور دھند میں اضا فہ ہوجاتا ہے اور انسانی جانوںکے لیئے بھی انتہائی خطرناک ہے حکومت پنجاب کی جانب سے 900 زک زیک بھٹے چل رہے ہیں حکومت بلوچستان اور وزیرعلٰی بلوچستان میر جام کمال بھی بھٹوں کی زک زیک منتقلی میں سنجیدہ ہیںتحفظ ماحولیات کی جانب سروے بھی کیئے ہیں اس پر مزیدٹریننگ کی ضرورت ہوگئی جو انسپکٹرز اینٹ بھٹہ مالکان کو دیں تاکہ مستقبل میں حکومت بلوچستان کی طرف سہولیات ہوگئی جو پچاس فیصد حکومت لون کی مدمیں دے گئی اورپچاس فیصد مالک پر ہوگا ۔
تازہ ترین