پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی احتساب عدالت کے جج نوید احمد خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر لکی مروت کے سابق سینئر کلرک اجمل خان کی کرپشن کی ریفرنس میں نامزد بینک ،محکمہ تعلیم ، محکمہ پولیس محکمہ مال اور محکمہ صحت کے متعدد استعاثہ گواہان کو حکم عدولی پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ گزشتہ روز جب فاضل عدالت نے اجمل خان کی ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اس دوران ریفرنس میں نامزد استعاثہ گواہان ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر لکی مروت ، منیجر بنک لکی مروت ، ایس ایچ او لکی مروت ، حمد اللہ خان پٹواری ، ڈاکٹر غلام علی ، ڈاکٹر عبد اللہ ، ڈاکٹر سالار خان ، محمد آصف ، محمد عالم ، شیر بہادر ، شمس الرحمان ، شاہ نور ، محبت خان اور مشتاق احمد عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے تمام گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے اُنہیں گرفتار کرنے اور 14اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے